ملک بھر میں پری مون سون سیزن کاآغاز کل سے ہوگا،رواں سال زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں پری مون سون سیزن کاآغاز کل سے ہوگا،رواں سال زیادہ بارشوں کی ...
ملک بھر میں پری مون سون سیزن کاآغاز کل سے ہوگا،رواں سال زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں پری مون سون سیزن کاآغاز کل سے ہوگا،محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون سیزن کے دوران زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ رواں سال مجموعی طورپر10فیصدزائدبارشوں کاامکان ہے،کشمیراورسندھ میں 20فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہے،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیرمیں زیادہ بارشوں سے دریاوَں میں سیلاب کا خدشہ ہے،بڑے شہروں اورپہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کاامکان ہے۔

موسم کی پیشگوئی کرنے والے ادارے کاکہنا ہے کہ بارشیں چاول کی فصل کے لیے مفیدہوں گی،تاہم مون سون بارشیں کپاس کی فصل کےلئے نقصان دہ ثابت ہوں گی،محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ زمین نمدارہونے کے باعث ٹڈی دل کی افرائش زیادہ ہونے کاخدشہ ہے۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -پنجاب -لاہور -