کورونا وائرس، پاکستان میں ایک روز میں ا ب تک کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے ، پریشان کن خبر

کورونا وائرس، پاکستان میں ایک روز میں ا ب تک کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے ، ...
کورونا وائرس، پاکستان میں ایک روز میں ا ب تک کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے ، پریشان کن خبر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار230 ہوگئی ہے تاہم 51 ہزار 735 صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سب سے زیادہ 29 ہزار546 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ 68 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 ہوگئی۔

مریضوں کی تعداد

پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 52 ہزار 601 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 51 ہزار 518، خیبرپختونخوا میں 17 ہزار 450، بلوچستان میں 8 ہزار 28، اسلام آباد میں 7 ہزار 934، آزادکشمیر میں 604 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 88 زندگیاں نگل گیا، اس طرح ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار632 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 969 ہوگئی، اس کے علاوہ سندھ میں816، خیبر پختونخوا میں 661، بلوچستان میں 83 ، اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں12 اور گلگت بلتستان میں 16 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وینٹی لیٹرز

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 9 ہزار276 بیڈز، 3 ہزار 500 آکسیجن اور 387 وینٹی لیٹر مختص ہیں جب کہ کورونا کے 233 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔ سندھ میں 8 ہزار 274 بیڈز، 739 آکسیجن بیڈز، 368 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں جب کہ کورونا کے 83 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -