کورونا کے باعث معاشی اورسماجی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ،ہم سب کو بدلتے ہوئے ماحول کے مطابق طرز زندگی بدلناہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب

کورونا کے باعث معاشی اورسماجی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ،ہم سب کو بدلتے ہوئے ...
کورونا کے باعث معاشی اورسماجی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ،ہم سب کو بدلتے ہوئے ماحول کے مطابق طرز زندگی بدلناہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا کے باعث معاشی اورسماجی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ،ہم سب کو بدلتے ہوئے ماحول کے مطابق طرز زندگی بدلناہوگا،پنجاب میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن یاسر ہمایوںنے ملاقات کی،صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن نے کوئین میری کالج لاہور کی جانب سے 7 لاکھ 89 ہزار روپے کاچیک دیا،رقم کوئین میری کالج لاہور کے ٹیچرز اورعملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کی گئی ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر فنڈ میں رقم عطیہ کرنے پر اساتذہ اور عملے کاشکریہ ادا کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ چیف منسٹر کورونا کنٹرول فنڈ میں عطیہ کی جانے والی رقم کے امین ہیں ،فنڈ کی رقم کو ایمانداری کیساتھ حقداروں تک پہنچایا جائے گا،انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ آزمائش میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کی ہے ،پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کابہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کورونا کے باعث معاشی اورسماجی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، ہم سب کو بدلتے ہوئے ماحول کے مطابق طرز زندگی بدلناہوگا،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے گا،خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ بازاروں میں ایس اوپیزکی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کریں گے،ماسک پہننے پرسختی سے عملدرآمد کرایاجائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -