خاتون نے اپنی تین بیٹیوں سمیت خود کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا لی لیکن کیوں ۔۔افسوسناک خبرا ٓ گئی
سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سانگھڑ میں شوہر سے مبینہ جھگڑے کے بعد بیوی نے اپنی تین بچیوں سمیت خود کوکمرے میں بند کر کے آگ لگا لی جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کی تینوں بیٹیاں ہلاک ہو گئیں۔
افسوسناک واقع تھانہ مکلی کی حدود چک نمبرآٹھ میں پیش آیا، پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر پتہ چلا ہے کہ شوہر سے لڑائی کے بعد 35 سالہ کیسری بھیل نے پانچ سال سے چودہ سال کی عمر تک کی اپنی تین بیٹیوں کو ایک کمرے میں بند کرکے کمرے میں آگ لگالی۔
خاتون وبچیوں کی چیخ وپکار پر پڑوسیوں نے اپنے طورپر آگ بجھانے کی کوشش کی، آتشزدگی کے نتیجے میں خاتون کے علاوہ پانچ اور چھ سالہ معصوم بیٹیاں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ تیسری چودہ سالہ بیٹی شدید طورپر جھلس گئی جسے طبی امداد کیلئے پہلے سانگھڑ ہسپتال منتقل لیکن حالت تشویشناک ہونے پر حیدرآباد کے سول اسپتال ریفر کردیاگیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد چل بسی ڈاکٹروں کے مطابق آگ سے متاثرہ لڑکی کا جسم نوے فیصد حصہ جل گیا تھا۔
متوفیہ کے شوہربھمو بھیل نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ آج جب وہ صبح کھیتوں سے کام کرکے واپس گھر پہنچا تو کھانا تیار نہیں تھا جس پراس کی اپنی بیوی سے لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد وہ دوبارہ کھیتوں پرچلا گیا جس کے بعد میری بیوی نے بچیوں سمیت خود کو کمرے میں بند کرکے آگ لگالی۔