ایوان صدر کے بجٹ میں نمایاں کمی لیکن صدر عارف علوی کی تنخواہ اور دیگر مراعات کے حوالے سے کیا تفصیلات ہیں؟ حیران کن خبرآگئی

ایوان صدر کے بجٹ میں نمایاں کمی لیکن صدر عارف علوی کی تنخواہ اور دیگر مراعات ...
ایوان صدر کے بجٹ میں نمایاں کمی لیکن صدر عارف علوی کی تنخواہ اور دیگر مراعات کے حوالے سے کیا تفصیلات ہیں؟ حیران کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاق کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ برائے مالی سال 2020/21میں ایوان صدر کے بجٹ میں نمایاں کمی کی گئی ہے تاہم صدر کی تنخواہ اور مراعات کا کوئی ذکر نہیں کیاگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایوان صدر کے بجٹ میں ساٹھ فیصد کمی کی گئی ہے اور صدر عارف علوی نے اسے 99 کروڑ 2 لاکھ روپےسے 59 کروڑ 7 لاکھ روپےکردیا ہے۔یہ کمی وہاں کام کرنے والے افراد کے مراعات کے ساتھ ساتھ صدر مملکت کے ذاتی اخراجات میں کمی کی صورت میں ظاہر ہوئی۔

بجٹ بک 2020-21 کے مطابق صدر سیکرٹیریٹ کے عملے اور فسروں کی تنخواہوں اور مراعات کی مد میں انیس کروڑ بتیس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ رواں سال اس مد میں  45 کروڑ 87 لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔اسی طرح ریپیرنگ اور مینٹینس کے لیے اخراجات دوکروڑ دس لاکھ سے کم کر کے اڑتیس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ صدر عارف علوی کوئی تنخواہ نہیں لے رہے ہیں ۔ 2019۔20 میں  اس مد میں ایک کروڑ 7 لاکھ روپےکا بجٹ تھا تاہم اس  بار بجٹ بک میں اس کا کوئی ذکر ہی نہیں ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سفر کے ایک کروڑ 56 لاکھ کے اخراجات اور 6 کروڑ 33 لاکھ کے دیگر متفرق اخراجات کا بھی بھی بجٹ بک میں کوئی ذکر نہیں کیاگیا۔

مزید :

قومی -بجٹ -