”عدالتی فیصلے کی روشنی میں شوگرملز70 روپے فی کلو چینی فروخت کریں “خیبرپختونخواحکومت کاچینی کی قیمت سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد6 شوگرملز کی انتظامیہ کو خط

”عدالتی فیصلے کی روشنی میں شوگرملز70 روپے فی کلو چینی فروخت کریں ...
”عدالتی فیصلے کی روشنی میں شوگرملز70 روپے فی کلو چینی فروخت کریں “خیبرپختونخواحکومت کاچینی کی قیمت سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد6 شوگرملز کی انتظامیہ کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواحکومت چینی کی قیمت سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہوگئی، خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں 6 شوگرملز کی انتظامیہ کو خط ارسال کردیا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان 4 ،پشاوراورمردان میں ایک،ایک شوگرملز کی انتظامیہ کو خط ارسال کئے گئے۔
خط میں کہاگیاہے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں شوگرملز70 روپے فی کلو چینی فروخت کریں ،شوگرملز ریٹیل شاپس اوریوٹیلیٹی سٹورز کوبھی 70 روپے فی کلو چینی فراہم کریں ۔