نیب کاسلمان شہبازکوانٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کافیصلہ

نیب کاسلمان شہبازکوانٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کافیصلہ
نیب کاسلمان شہبازکوانٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سلمان شہبازکوانٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کافیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیب نے سلمان شہبازکوانٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری اور مفرورہیں،سلمان شہبازکے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوچکے،نیب سلمان شہبازکی واپسی کیلئے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے درخواست کرےگا۔نیب کاکہنا ہے کہ برطانیہ سے بھی سلمان شہبازکوڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی جائے گی۔