ہمسائیہ ملک میں ایل پی جی سے بھرا ٹینکر پھٹ گیا،متعدد ہلاکتیں

ہمسائیہ ملک میں ایل پی جی سے بھرا ٹینکر پھٹ گیا،متعدد ہلاکتیں
ہمسائیہ ملک میں ایل پی جی سے بھرا ٹینکر پھٹ گیا،متعدد ہلاکتیں

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستان کے دوست اور ہمسائیہ ملک چین میں ایل پی جی گیس سے بھراایک ٹینکرایک دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے انیس افراد ہلاک جبکہ 172زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے چینی اخبار پیپلز ڈیلی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ چینی صوبے زنجیانگ کے شہر تیزہو کے ایک ہائی وے پر پیش آیا۔ دھماکے کے بعد آگ پھیل گئی  اور شعلے دور دور سے دکھائی دینے لگے جبکہ دھویں کے بادلوں نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

چینی میڈیا کے مطابق واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

حکومتی کمیشن برائے سیفٹی پروڈکشن کا کہنا ہے کہ جلد ہی واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی جائیں گی۔ کمیشن نے سڑک پر دھماکہ خیز یا آتشگیر مواد کے ساتھ سفر کرنے والی گاڑیوں کے حوالے سے خصوصی قانون سازی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیوب پر موجود ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ٹرک کو پہلے حادثہ پیش آیا جیسے ہی وہ زمین پر گرا اس میں ایک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔

مزید :

بین الاقوامی -