" آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں " حامد میر نے ایسی ویڈیوز شیئرکردیں کہ ہنسی روکنا مشکل

" آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں " حامد میر نے ایسی ویڈیوز شیئرکردیں کہ ہنسی ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا ایک مخصوص جملہ "آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں" اکثر زبان زد عام رہتا ہے جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس پر طنز ومزاح سے بھرپور ردعمل بھی ظاہر کرتی رہتی ہے۔

ایسی ہی کچھ مزاحیہ ویڈیو زسینیر صحافی حامد میر نے شیئر کی ہیں جنہیں  دیکھ کر ہنسی روکنا محال ہوجائے گا۔

حامد میر کی شیئر کی گئی پہلی ویڈیو میں عمران خان کے تسلی بخش پیغام پر ایک شخص کو ناچتے ہوئے دکھایا گیاہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان کہہ رہے ہیں معمولی سے زکام کی وجہ سے ہسپتالوں میں ٹیسٹ کروانے نہ چلے جائیے گا۔

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حامد میر نے لکھا یاد ہے نہ کس نے کہا تھا گھبرانا نہیں ہے؟

اس ویڈیو کے کچھ دیر بعد حامد میر کی جانب سےایک اور ویڈیو  شیئر کی گئی جس میں ایک شخص کو ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ایک اور شخص جو بظاہرعمران خان کی طرح بنا ہوا ہے مریض سے کہتا ہے کہ آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے، جس پر مریض جو ماسک اور دستانے پہن کرکورونا کے مریض کی اداکاری کررہا ہےبھڑک اٹھتا ہے اور کہتا ہے نہیں ، اب نہیں، اب ہمیں گھبرانے کی اجازت دیں اب ہمارا حق بنتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -