"جناب عالی آپ نے سب کو رلانے کا وعدہ کیا تھا، سب کو مروانے کا نہیں" سلیم صافی برس پڑے

"جناب عالی آپ نے سب کو رلانے کا وعدہ کیا تھا، سب کو مروانے کا نہیں" سلیم صافی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)"جناب عالی آپ نے سب کو رلانے کا وعدہ کیا تھا، سب کو مروانے کا نہیں" سلیم صافی وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بنا ان پر برس پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لاک ڈاو ن کی حمایت کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا"وزیروں، مشیروں اور تبدیلی لانے والوں میں کوئی ہمت والا ہے جو "ریاست مدینہ" کے "امیرالمومنین" کو بتادیں کہ جناب عالی آپ نے سب کو رلانے کا وعدہ کیا تھا، سب کو مروانے کا نہیں۔اللہ کا واسطہ سب کو رلانے پر ہی اکتفا کرلیجئے۔ لاک ڈاون سے گریز کرکے سب کو موت کے سپرد نہ کیجئے"۔


 سلیم صافی کے اس ٹویٹ پر  سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنی آرا کااظہارکیا جن میں سے زیادہ تر ناقابل اشاعت ہیں۔ 

محمد عمران نامی ایک صارف نے لکھا کہ "منافقوں بد نیتوں اور گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والوں میں کوئی با غیرت ہے جو جھوٹ کی دکان کے اس اشتہار کو یہ بتا دے کہ جناب عالی آپ نے غریب کو مروانے کا جو مسشن اپنے ادارے کے ساتھ مل کر بغض عمران میں جاری رکھا ہوا ہے اس کو تھوڑی دیر بند کر دے"۔


سلمان یاسین نامی صارف نے لکھا "جناب کیا ہو گیا آپ کو؟ ابھی تخمینہ بھی پورا نہی ہوا، جب آدھی قوم کم ہو جائے گی پھر سمارٹ سا خوبصورت سا پالو پالو سا لاک ڈاون لگائیں گے"۔

ماہم نے لکھا"اللہ ناسمجھوں کو سمجھ دے بے عقلوں کو عقل دے۔"

 

مزید :

قومی -