حکومت کاالٹی سمت میں سفرجاری ہے،بجٹ کاحقائق سے کوئی تعلق نہیں،سراج الحق

حکومت کاالٹی سمت میں سفرجاری ہے،بجٹ کاحقائق سے کوئی تعلق نہیں،سراج الحق
حکومت کاالٹی سمت میں سفرجاری ہے،بجٹ کاحقائق سے کوئی تعلق نہیں،سراج الحق

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کاالٹی سمت میں سفرجاری ہے،بجٹ میں جواعداد وشمارپیش کیے گئے ان کاحقائق سے کوئی تعلق نہیں،پی ٹی آئی حکومت سے قبل پاکستان کی معاشی حالت قدرے بہترتھی۔

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوائرس بہانہ ہے،بیروزگاری توپہلے سے ہورہی ہے، حکومت کوبھی اندازہ نہیں کوروناکے بعدہم کس طرف جائیں گے،انہوں نے کہاکہ اس بجٹ میں غریب آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں ہے،حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں کمی کردی،حکومت نے ملازمین کیلئے ایک روپیہ کابھی اضافہ نہیں کیا،اس بجٹ میں ہیلتھ اورفوڈسیکیورٹی کیلئے کچھ نہیں کیاگیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ شہری حکومت کووسائل دےکربااختیاربنایاجائے،آئی ایم ایف کے احکامات کووفاقی حکومت نے بجٹ کانام دیا، بجٹ کازمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں،انہوں نے کہاکہ اس حکومت کے آنے کے بعدہردن تباہی کاباعث بن رہاہے،حکومت کاالٹی سمت میں سفرجاری ہے،بجٹ میں جواعدادوشمارپیش کیے گئے ان کاحقائق سے کوئی تعلق نہیں،پی ٹی آئی حکومت سے قبل پاکستان کی معاشی حالت قدرے بہترتھی۔

سینٹر سراج الحق نے کہاکہ عمران خان نے کہاتھاخودکشی کرلوں گا،آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا،وزیراعظم نے سعودری عرب،قطر اور دیگرممالک کادورہ کیا،قرض لیکرقوم پروہ احسانات جتائے جیسے انہوں نے کشمیرفتح کیاہو،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپیل کی تھی ترقی پذیر ممالک کے قرض معاف کیے جائیں،حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پرروپے کی قدرمیں 40 فیصدکمی کی،حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پرافراط زرمیں اضافہ کیا،حکومت کی تباہی اوربربادی کی کہانی کچھ اورہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -