لاہور: ماسک نہ پہننے پر 21 ہزار 491 افراد کے چالان

لاہور: ماسک نہ پہننے پر 21 ہزار 491 افراد کے چالان
لاہور: ماسک نہ پہننے پر 21 ہزار 491 افراد کے چالان

  

لاہور (ویب ڈیسک) ملک کے دوسرے اور پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاﺅن جاری ہے۔لاہور کے سی ٹی او حماد عابد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر 8 روز کے دوران 21 ہزار 491 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماسک نہ پہننے والے 17 ہزار موٹرسائیکلوں سواروں، 2 ہزار 139 کار سواروں، 2 ہزار 308 پبلک ٹرانسپورٹ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 52 ہزار 601 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 969 ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سے بھی آگے نکل کر 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 230 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباءسے جاں بحق افراد کی کل تعداد 2 ہزار 632 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 84 ہزار 863 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 51 ہزار 735 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -