ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنےوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنےوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی،مشیر اطلاعات ...
ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنےوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہاہے کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنےوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں آپریشن جاری ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں کی استعدادکارمیں اضافہ کررہے ہیں،ہسپتالوں میں بیڈزکی تعداد بڑھارہے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوانے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم نے پہلی بارٹیکس فری بجٹ پیش کیا،سندھ حکومت قبائل کواین ایف سی سے 3 فیصدحصہ کیوں نہیں دے رہی،اجمل وزیر نے کہاکہ بلاول بھٹوسے کہناچاہتاہوں این ایف سی سے قبائلیوں کاحصہ دیں، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے عوام کواس بارٹیکس فری بجٹ دیا،مشکلات حالات کے باوجودکوئی نیاٹیکس لاگونہیں کیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -