ہنڈا موٹر کمپنی کے پلانٹ میں دھماکہ

ہنڈا موٹر کمپنی کے پلانٹ میں دھماکہ
ہنڈا موٹر کمپنی کے پلانٹ میں دھماکہ

  

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنڈا موٹر کمپنی کےپلانٹ میں دھماکے سے دوافراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے، برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق دھماکہ وسطی جاپان میں واقع ہنڈا موٹرز کمپنی لمیٹڈ کے پلانٹ میں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سوزوکا شہر میں موجود پلانٹ میں ہونے والے اس دھماکے کی وجہ  بجلی کا شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ ایک افسر کے مطابق کمپنی میں دو ورکرز بجلی کے کام میں مصروف تھے جب ایک بور ڈ سے سرکٹ شارٹ ہونے پر دھماکہ ہوگیا، دونوں ورکرز کوجن کی عمریں بیس برس بتائی جاتی ہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

حکام کے مطابق وہ دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -