سندھ حکومت وفاق کیخلاف نفرت پیداکرنے کی کوشش کررہی ہے،فردوس شمیم

سندھ حکومت وفاق کیخلاف نفرت پیداکرنے کی کوشش کررہی ہے،فردوس شمیم
سندھ حکومت وفاق کیخلاف نفرت پیداکرنے کی کوشش کررہی ہے،فردوس شمیم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہاہے کہ تفرقہ بازی سندھ حکومت کی عادت بن چکی ہے، سندھ حکومت وفاق کیخلاف نفرت پیداکرنے کی کوشش کررہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ کے حوالے سے ہمیں تنقیدکانشانہ بنایاگیا،تفرقہ بازی سندھ حکومت کی عادت بن چکی،سندھ حکومت ایساتاثردیتی ہے کہ انہیں حقوق نہیں مل رہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ کارڈکھیل کرنفرت پیداکرنے کی کوشش کررہی ہے،وزیراعلیٰ کورونااورمیں وزیراعلیٰ کوروتاہوں،فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ سرتاج تھیبوخان پرڈی ایس پی کے قتل کاالزام ہے،2018 میں سرتاج تھیبوکیخلاف ایف آئی آرکٹی،ہم اگرمرجائیں تواس کے ذمہ داربھی سرتاج تھیبوخان ہوں گے،انہوں نے کہاکہ آئی جی سندھ پیپلزپارٹی کے آئی جی بنے ہوئے ہیں، ان کوسندھ پولیس کا آئی جی ہوناچاہئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -