پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کو کورونا ہو گیا ،کہاں ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کو کورونا ہو گیا ،کہاں ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کو کورونا ہو گیا ،کہاں ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی وسیم خان بادوزئی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وسیم خان بادوزئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔ان کے علاوہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی بھی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہیں گزشتہ روز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب وہ پہلے سے بہتر ہیں ۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 2600 سے زائد انتقال کر چکے ہیں۔

مزید :

قومی -