ماہرہ خان نے سلیم کریم سے محبت کا اعتراف کر لیا لیکن یہ نوجوان ہے کون اور کاروبار کیا کرتے ہیں ؟ وہ تفصیلات سامنے آ گئیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

ماہرہ خان نے سلیم کریم سے محبت کا اعتراف کر لیا لیکن یہ نوجوان ہے کون اور ...
ماہرہ خان نے سلیم کریم سے محبت کا اعتراف کر لیا لیکن یہ نوجوان ہے کون اور کاروبار کیا کرتے ہیں ؟ وہ تفصیلات سامنے آ گئیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ماہرہ خان کو اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیاہے جس سے وہ محبت میں گرفتار ہوئیں تاہم اب انہوں نے اس معاملے پر کھل کر اعتراف کر لیاہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کو مبارک باد دی جارہی ہے تاہم آپ کو یہ جاننے کی چاہت ضرور ہو گی کہ سلیم کریم ہیں کون اور وہ کرتے کیا ہیں ۔

” انڈیا ٹوڈے “ نے مئی 2019 میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں مبینہ طور پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ نے ترکی میں سلیم کریم سے منگنی کر لی ہے تاہم اب انہوں نے محبت کا اعتراف کر لیاہے لیکن منگنی کی تردید کر دی ہے ۔ بھارتی میڈیا میڈیا کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلیم کریم ” سم پیسہ “ (Simpaisa)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں ، جوکراچی سے تعلق رکھنے والی ” نیٹ ورک کیریئر بلنگ کمپنی“ ہے یعنی اس کے ذریعے آپ کو آن لائن چیزیں خریدنے کیلئے اب بینک کارڈ کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ آپ اپنے موبائل سم کے ذریعے ہی چھوٹی موٹی پیمنٹ کر سکتے ہیں ۔فی الحال اس کمپنی کا معاہدہ ” مارویل گیمز “ کے ساتھ ہے جبکہ وہ مستقبل میں مزید شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک لائیو ویڈیو سیشن کے دوران بتایا کہ انہیں سلیم کریم سے محبت ہوگئی ہے، اس سے متعلق بیان کرنا مشکل ہے، پتہ نہیں وہ مجھے کسی نیکی کے بدلے ملے ہیں وہ اس کی مستحق تو نہیں تھیں۔"میزبان ایچ ایس وائی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ جب انہیں دیکھتی ہیں تو آپ کو کیا احساس ہوتا ہے۔ اداکارہ نے اس بات پر کہا کہ انہیں ہمسفر ڈرامے کی ایک لائن یاد آئی ہے جس میں اشعر نے خرد کے بارے میں کہا تھا کہ پتا نہیں تم مجھے کس نیکی کے بدلے میں ملی ہو، سلیم کے بارے میں بھی میں یہی کہوں گی کہ اللہ میاں نے پتا نہیں مجھے کس نیکی کے بدلے وہ عطا کیا ہے۔

مزید :

تفریح -