اپوزیشن ارکان پر کیس تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے،جہانگیر ترین کو رات کے اندھیرے میں بھگادیاگیا،عطااللہ تارڑ

اپوزیشن ارکان پر کیس تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے،جہانگیر ترین کو رات کے ...
اپوزیشن ارکان پر کیس تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے،جہانگیر ترین کو رات کے اندھیرے میں بھگادیاگیا،عطااللہ تارڑ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہاکہ اپوزیشن ارکان پر کیس تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے، سیاسی کیسزمیں ایک روپیہ کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،انہوں نے کہاکہ جہانگیرترین کانام ای سی ایل میں ڈالا نہ باہرجانے کاپوچھا گیا،توجہانگیرترین کوشاہانہ پروٹوکول دے کررخصت کیا گیا،جہانگیر ترین کو رات کے اندھیرے میں بھگادیاجاتاہے،نام نہاد احتساب کاپول کھل چکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہاکہ شہزاد اکبر لندن سرکاری خرچے پرکیاکرنے جاتے رہے؟،انہوں نے کہاکہ کوروناتیزی سے پھیل رہاہے،حکومت انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -