تارکین وطن قیمتی اثاثہ ،فیصلہ سازی میں شامل ہوناچاہئے، صدرمملکت

تارکین وطن قیمتی اثاثہ ،فیصلہ سازی میں شامل ہوناچاہئے، صدرمملکت
تارکین وطن قیمتی اثاثہ ،فیصلہ سازی میں شامل ہوناچاہئے، صدرمملکت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ تارکین وطن قیمتی اثاثہ ہیں،انہیں فیصلہ سازی میں شامل ہوناچاہئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے مشیرپارلیمانی امور بابراعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے،دونوں کے درمیان اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ رائٹ کیلئے قانون سازی پر گفتگو ہوئی،صدرعارف علوی نے بجٹ اجلاس کیلئے پارلیمانی معاملات بہترین انداز میں چلانے پرمبارکباد دی۔

صدرمملکت عارف علوی نے کہاکہ تارکین وطن قیمتی اثاثہ ہیں،انہیں فیصلہ سازی میں شامل ہوناچاہئے،مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہاکہ تارکین وطن کے دیرینہ مطالبے کوبہت جلد پوراکررہے ہیں،متعلقہ وزارت اوراداروں سے مشاورت مکمل کرلی ،بہت جلد قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں تجاویزپیش کریں گے۔

بابراعوان نے کہاکہ آپ نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جدو جہد کی،بحیثیت صدرآپ پارلیمنٹ کا حصہ ہیں،پارلیمان کی رہنمائی کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -