پاکستان کی کابل میں مساجد پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی کابل میں مساجد پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت
پاکستان کی کابل میں مساجد پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے کابل میں مساجد پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتی ہیں کہ افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں، عبادت گاہوں پر دہشت گردی کی کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل کے علاقے وزیر اکبر خان اور شیر شاہ سوری مساجد پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ان گھناو¿نے حملوں کی وجہ سے معروف عالم دین ڈاکٹر ایاز نیازی اور مولوی عزیز اللہ موفلیح سمیت کئی نمازی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ عبادت گاہوں پر دہشت گردی کی کوئی توجیہ نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -