پاکستان جانے والی خصوصی پروازوں کے لیے ٹکٹ پالیسی تبدیل، بڑی سہولت ختم

پاکستان جانے والی خصوصی پروازوں کے لیے ٹکٹ پالیسی تبدیل، بڑی سہولت ختم
پاکستان جانے والی خصوصی پروازوں کے لیے ٹکٹ پالیسی تبدیل، بڑی سہولت ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آن لا ئن) سعودی عرب میں کورونا کی وبا کے بعد معاشی بحران پیدا ہونے سے لاکھوں پاکستانی بے روزگار ہو گئے ہیں۔ اس وقت 60 ہزار کے قریب پاکستانی فوری طور پر وطن واپسی کے منتظر ہیں اکثر پاکستانی ٹکٹوں کے حصول کے لیے سفارت خانے اور قونصلیٹ پہنچ جاتے ہیں۔ تاہم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے نے پاکستان جانے والی خصوصی پروازوں کے لیے ٹکٹ پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی کے مطابق اب ٹکٹس سفارت خانے یا قونصلیٹ سے نہیں ملیں گے، بلکہ صرف پی آئی اے کی ویب سائٹ اور ایپ، پی آئی اے آفس اور مجاز ٹریول ایجنٹس سے حاصل کیے جا ئیں گے۔ اس لیے اب پاکستانیوں کو ٹکٹ خریدنے کے لیے سفارت خانے یا قونصلیٹ جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ان مقامات سے ٹکٹ حاصل کرنے کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان جانے والی خصوصی فلائٹس کے لیے ٹکٹ سفارتخانے اور قونصلیٹ میں موجودپی آئی اے کا عملہ جاری کر رہا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -