سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے 15 اموات،2287 نئے کیس رپورٹ

سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے 15 اموات،2287 نئے کیس رپورٹ
سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے 15 اموات،2287 نئے کیس رپورٹ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ 24 گھنٹے میں کوروناکے 2287 کیس سامنے آئے،سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے 15 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 831 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 573 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ80 وینٹی لیٹرپرہیں، انہوں نے کہاکہ آج 1219 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار 606 ہوگئی۔

مرادعلی شاہ نے کہاکہ کراچی میں آج 1499 نئے کیس سامنے آئے،انہوں نے کہاکہ ہرضلع میں کورونابڑھ رہاہے اس لئے عوام احتیاط کریں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اپنی اوردوسری کی جانوں کی حفاظت کریں،عوام ایس او پیز پرعمل کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -