وزیراعظم عمران خان اپنی رہائشگاہ کے تمام اخراجات خوداداکرتے ہیں،حکومتی ذرائع

وزیراعظم عمران خان اپنی رہائشگاہ کے تمام اخراجات خوداداکرتے ہیں،حکومتی ...
وزیراعظم عمران خان اپنی رہائشگاہ کے تمام اخراجات خوداداکرتے ہیں،حکومتی ذرائع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم اپنی رہائشگاہ کے تمام اخراجات خوداداکرتے ہیں،ملازمین کی تنخوا،بل، سیکیورٹی اخراجات بھی وزیراعظم اداکرتے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کفایت شعاری مہم کے باعث وزیراعظم آفس کے ملازمین کی تعدادتاریخ کی کم ترین سطح پر ہے،وزیراعظم آفس نے 18 کروڑبچاکرخزانے کوواپس کئے۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں سیکیورٹی کے نام پر 8 ارب خرچ کیے گئے،دفتر کے علاوہ وزیراعظم کاایک بھی کیمپ آفس نہیں،ماضی میں کیمپ آفسزاسلام آباد،رائیونڈ،ماڈل ٹاؤن اورمری تک پھیلے تھے ،وزیراعظم نے بیرونی دوروں میں کفایت شعاری کی مثال قائم کی ، وزیراعظم نے محض 67 ہزار 180 ڈالرمیں واشنگٹن کا 5 روزہ دورہ کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -