چین میں دھماکہ،ہلاکتیں

چین میں دھماکہ،ہلاکتیں
چین میں دھماکہ،ہلاکتیں

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گزشتہ روز آئل ٹینکرمیں دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اب تک 19افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 170سے زائد زخمی ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق ایل این جی سے بھرا ٹرک زی جیانگ میں ہائی وے پر دھماکے سے تباہ ہو گیا ، آئل ٹینکر میں دوسرا دھماکا ہائی وے پر ایک فیکٹری کے قریب ہوا جس سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔لیانگ شینگ گاو¿ں کے میئر زو منگلاین کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں 2600 کے قریب ریسکیو ورکرز موجود ہیں جو امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -