اسلا م آباد ایئر پورٹ پر طیارے کے ٹائر سے ایسا خطرناک جانور لپٹ گیا کہ عملہ بھی خوف کا شکار ہوگیا

اسلا م آباد ایئر پورٹ پر طیارے کے ٹائر سے ایسا خطرناک جانور لپٹ گیا کہ عملہ ...
اسلا م آباد ایئر پورٹ پر طیارے کے ٹائر سے ایسا خطرناک جانور لپٹ گیا کہ عملہ بھی خوف کا شکار ہوگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ایئر پورٹ پر اس وقت عملے کی دوڑیں لگ گئیں جب ایک سانپ نجی ایئر لائن کے طیارے سے لپٹ گیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خطرناک سانپ طیارے کے ٹائر سے لپٹا ہوا ہے،  عملے کے ارکان نے زہریلے سانپ کو دیکھا تو خوف کا شکار ہوگئے اور ساتھیوں سے مدد مانگ لی۔

سانپ کی اطلاع ملنے پر سول ایوی ایشن کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور روایتی انداز میں ڈنڈوں کے وار کرکے سانپ کو ہلاک کردیا اور رن وے سے دور پھینک دیا۔ سانپ کا کام تمام کرنے کے بعد ہی نجی ایئر لائن کی پرواز کراچی کیلئے اڑان بھر پائی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -