عثمان ڈارنےسیالکوٹ میں ایسی چیز بنانےکااعلان کر دیا کہ شہری خوشی سے پھولے نہ سمائیں گے

عثمان ڈارنےسیالکوٹ میں ایسی چیز بنانےکااعلان کر دیا کہ شہری خوشی سے پھولے نہ ...
عثمان ڈارنےسیالکوٹ میں ایسی چیز بنانےکااعلان کر دیا کہ شہری خوشی سے پھولے نہ سمائیں گے

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں جدید ترین کرونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ کے ہسپتالوں کے دورے کے دوران کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر عثمان ڈارکاکہناتھاکہ سیالکوٹ کےہسپتالوں میں کرونا وائرس کےمریضوں کےلیےمزیدوینٹی لیٹرز کی دستیابی کویقینی بنایاجائےگا،حکومتی مددکےعلاوہ ذاتی حیثیت،دوستوں کےتعاون سےسہولیات دیں گے ۔معاون خصوصی نےدورے کےدوران سیالکوٹ میں جدیدترین کرونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے لیے موبائل ایپلی کیشن مانیٹرنگ سسٹم لانےکاعندیہ بھی دیا۔معاون خصوصی کاکہناتھاکہ ٹائیگر فورس کےموثراستعمال کےلیےٹیکنالوجی کےاستعمال کافیصلہ کیا ہے، وزیراعظم آفس کے ذریعے رضا کاروں کو خصوصی کارڈز فراہم کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -