"موسم بدل چکا ہے، پاکستانی کشمیر جلد انڈیا کے ساتھ آنے کی خواہش کرے گا" راج ناتھ سنگھ نے یہ کہا تو آگے سے فواد چوہدری نے بولتی بند کرادی

"موسم بدل چکا ہے، پاکستانی کشمیر جلد انڈیا کے ساتھ آنے کی خواہش کرے گا" راج ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ خطے کا کوئی بھی ملک انڈیا کی شرارت سے محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بات انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اس بیان کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے کہا تھا " موسم بدل رہا ہے ، کشمیر کے بعد پاکستانی کشمیر بھی انڈیا کے ساتھ آنے کی خواہش کرے گا۔"

فواد چوہدری نے بھارتی وزیر دفاع کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ موسم تو بدل چکا ہے لیکن آپ کا نشہ نہیں اترا، انڈیا جس طرح خطے میں تنہا ہے، معیشت دیوالیہ ہے، خوراک پر ہنگامے ہورہے ہیں ، ایسے حالات میں اپنی فکر کریں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ چین سے نیپال تک اور پاکستان سے سری لنکا تک کوئی ملک آپ کی شرارت سے محفوظ نہیں ہے۔

مزید :

قومی -