ایک اوررکن اسمبلی کورونا وائرس کا شکار،سندھ میں ابتک کتنے ایم پی اے موذی مرض کا شکار ہو چکے ہیں؟جانئے

ایک اوررکن اسمبلی کورونا وائرس کا شکار،سندھ میں ابتک کتنے ایم پی اے موذی مرض ...
ایک اوررکن اسمبلی کورونا وائرس کا شکار،سندھ میں ابتک کتنے ایم پی اے موذی مرض کا شکار ہو چکے ہیں؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفیٰ جتوئی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،عارف جتوئی کا سرکاری رپورٹ پر تحفظات کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے ایم پی اے عارف مصطفیٰ جتوئی کابھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ایم پی اے عارف مصطفیٰ جتوئی کے بعد  کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے اراکین سندھ اسمبلی کی تعداد پچیس ہو گئی ہے۔دوسری طرف عارف مصطفیٰ جتوئی نے سرکاری رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ میں کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں،میں دو روز بعد دوبارہ ٹیسٹ کرواؤں گا۔

یاد رہے کہ عارف مصطفیٰ جتوئی سابق نگران وزیر اعظم غلام مصطفیٰ جتوئی مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔