لاہور میں ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانے

لاہور میں ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانے
لاہور میں ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں، جس کے باعث ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔لاہور کے سی ٹی او حماد عابد کے مطابق ماسک نہ پہننے پر 8 روز کے دوران 21 ہزار 491 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے ہیں۔ ماسک نہ پہننے والے 17 ہزار موٹرسائیکل سواروں، 2 ہزار 139 کار سواروں، 2 ہزار 308 پبلک ٹرانسپورٹ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔پنجاب میں کرونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ 52 ہزار 601 ہوگئی ہے، اموات بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 969 تک جاپہنچی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -