شریفوں اور زرداریوں نے قومی خزانے کو لوٹا نہیں بلکہ۔۔۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نےپیپلز پارٹی اور ن لیگ  کےبخیےادھیڑ دیئے

شریفوں اور زرداریوں نے قومی خزانے کو لوٹا نہیں بلکہ۔۔۔ ترجمان پنجاب حکومت ...
شریفوں اور زرداریوں نے قومی خزانے کو لوٹا نہیں بلکہ۔۔۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نےپیپلز پارٹی اور ن لیگ  کےبخیےادھیڑ دیئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی ٹیکس فری اور عوام دوست ہوگا ،جس میں مختلف شعبوں کو ریلیف دیا جائے گا، حکومت ہیلتھ انفراسٹر اکچر پر بھرپور توجہ مرکوز کرے گی جبکہ کورونا وائرس سےنمٹنےکیلئےبھی بجٹ مختص کرنے کی تجویزہے،اپوزیشن کی جانب سے عوام اور صوبے کی بہتری کیلئے کسی طرح کی مثبت تجاویز آنےکی توقع نہیں،شریفوں اور زرداریوں نےاپنےحواریوں کےساتھ مل کرقومی خزانے کو لوٹا نہیں بلکہ نوچا ہے اور آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال نے بڑی بڑی معیشتوں کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں لیکن اپوزیشن ایسے تنقید کررہی ہے جیسے اسے دنیا کے حالات کی بالکل خبر نہیں،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی واضح ہدایات ہیں کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسی بھی شعبے پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا بلکہ انہیں ریلیف دیں گے، سابقہ ادوارکے اتنے بیگاڑ ہیں جنہیں سدھارنے کیلئے کئی سال درکار ہیں لیکن حکومت ہرگز مایوس نہیں اور ہم عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے،پنجاب حکومت ایسا بجٹ پیش کرے گی جس سے صوبے کی معیشت کو ترقی ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شریف خاندان نے جس طرح ملک کی دولت پر ہاتھ صاف کیا ہے اس کی وجہ سے آج معیشت بد ترین زبوں حالی کا شکار ہے لیکن یہ لوگ شرمندہ ہونے کی بجائے الٹا موجودہ حکومت کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اور انشااللہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -