وہ وقت جب سشانت سنگھ راجپوت شادی کرنے والے تھے لیکن  شادی سے کچھ روز پہلے ہی ان کا بریک اپ ہوگیا

وہ وقت جب سشانت سنگھ راجپوت شادی کرنے والے تھے لیکن  شادی سے کچھ روز پہلے ہی ...
وہ وقت جب سشانت سنگھ راجپوت شادی کرنے والے تھے لیکن  شادی سے کچھ روز پہلے ہی ان کا بریک اپ ہوگیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد ان کے مداحوں سمیت بھارتی فلم انڈسٹری سوگ کی کیفیت میں ہے، ایسے میں ان کے ماضی کے واقعات بھی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے لگے ہیں جن میں ان کی شادی کا قصہ بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ، ابتدا میں وہ چھوٹے موٹے رول کیا کرتے تھے لیکن 2009 میں  زی ٹی وی پر شروع ہونے والے سوپ " پوتر رشتہ" نے ان کی زندگی بدل دی ۔ یہ وہ پہلا ڈرامہ تھا جس میں سشانت کو لیڈ رول میں کاسٹ کیا گیا۔ اس میں ان کے مدمقابل اداکارہ انکتا لوکھنڈے تھیں ۔

سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا لوکھنڈے کے درمیان پوتر رشتہ کے سیٹ پر ہی دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی اور دونوں لو اِن ریلیشن میں آگئے۔  تقریباً 6 سال تک دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہے تاہم 2016 میں شادی سے کچھ عرصہ پہلےان کا بریک اپ ہوگیا۔

سشانت سنگھ راجپوت نے ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ وہ دسمبر 2016 میں انکتا سے شادی کرلیں گے لیکن بعد میں انہیں فلموں میں کام ملنے لگا جبکہ انکتا کے پاس پوتر رشتہ کے بعد کوئی خاص کام نہیں تھا جس کی وجہ سے دونوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہوئیں اور شادی سے پہلے ہی علیحدگی ہوگئی۔

مزید :

تفریح -