حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ کو بات چیت کی دعوت دے دی

حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ کو بات چیت کی دعوت دے دی
حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ کو بات چیت کی دعوت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع پرویز خٹک نے پشتون تحفظ موومنٹ رہنماو¿ں کو بات چیت کی دعوت دے دی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم رہنما آئیں اور تمام متنازع مسائل سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا سے ہیں، اجتماعی طورپر صوبے کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے، پختون قوم محب وطن ہے اور ملک کے دفاع میں اپنا خون بہانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ان اضلاع کو صوبے میں ضم کردیا گیا تھا، سابق فاٹا کے عوام تعلیم، صحت، مواصلات کے بنیادی ڈھانچے میں پسماندہ تھے۔ان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے، سابق فاٹا کی ترقی کے لیے سیاسی محاذ آرائی کے بجائے اجتماعی کام کریں، پی ٹی ایم کی قیادت کو دعوت دی کہ ٹیبل پر آئیں اور تحفظات بتائیں تاکہ ان کو حل کیا جائے۔

مزید :

قومی -