شوہر کی دوسری شادی، پہلی بیوی نے دوسری کو قتل کرکے ایسا کام کردیا کہ پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا

شوہر کی دوسری شادی، پہلی بیوی نے دوسری کو قتل کرکے ایسا کام کردیا کہ پورا ...
شوہر کی دوسری شادی، پہلی بیوی نے دوسری کو قتل کرکے ایسا کام کردیا کہ پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا

  

فیروز والا (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے نواحی علاقے فیروز والامیں ایک خاتون نے اپنی سوتن کو قتل کرنے کے بعد خود کی زندگی کا بھی خاتمہ  کرلیا۔

فیروز والا کے علاقے رانا ٹاؤن میں میاں یاسر نامی شخص نے رمشا نامی خاتون سے دوسری شادی کرلی۔ اس نے یہ شادی پہلی بیوی سے چھپ کر کی تھی جس کا پتا چلنے پر پہلی بیوی ماریہ مشتعل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق پہلی بیوی ماریہ نے اپنی سوتن رمشا کو دیکھتے ہی اس پر گولیاں برسادیں جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ خاتون نے اپنے شوہر کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔  سوتن کو قتل کرنے کے بعد ماریہ نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -