دنیا کا وہ خوش قسمت ترین ملک جہاں 23روز سے کورونا کا کوئی بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا

دنیا کا وہ خوش قسمت ترین ملک جہاں 23روز سے کورونا کا کوئی بھی نیا کیس سامنے ...
دنیا کا وہ خوش قسمت ترین ملک جہاں 23روز سے کورونا کا کوئی بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا

  

ہانگ کانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیابحرالکاہل کےممالک میں نوول کروناوائرس کی عالمی وباکی تازہ ترین صورتحال جاری کر دی گئی ہےجس کےمطابق نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کو گزشتہ 23روز سے ملک میں نئے کیسز  کی کوئی  اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نےایک بیان میں کہاہےکہ عالمی ادارہ صحت کواعدادوشماردیئےگئے ہیں ،غیرمصدقہ اورمشتبہ کیسز کی مجموعی تعداد1ہزار504ہےجبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد1ہزار154ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہلاکتوں کی تعداد 22اور صحت یاب کیسز کی تعداد 1 ہزار 482 ہےجبکہ وزارت صحت کو گزشتہ 23روز سےملک میں نئے کیسز کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

دوسری طرف کمبوڈیا میں ہفتہ کے روز 2نئے درآمدی کیسز سامنے آئے جس کے بعد سلطنت میں مصدقہ کیسز کی کل تعداد 128 ہوگئی ہے۔ابھی تک کل 125مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 زیرعلاج ہیں۔سنگاپور کی وزارت صحت(ایم او ایچ) کو ہفتہ کے روز 347نئے بیمار افراد کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد ملک میں کل کیسز کی تعداد 40ہزار197تک پہنچ گئی۔ان کیسز میں سے 99فیصد کا تعلق معلوم گروہوں سے ہے جبکہ دیگر کے رابطہ کاروں کا پتہ لگایا جا رہاہے۔

مزید :

کورونا وائرس -