سشانت سنگھ راجپوت کی سابق منگیتر کو جب ان کی خود کشی کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے آگے سے کیا کہا؟

سشانت سنگھ راجپوت کی سابق منگیتر کو جب ان کی خود کشی کے بارے میں بتایا گیا تو ...
سشانت سنگھ راجپوت کی سابق منگیتر کو جب ان کی خود کشی کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے آگے سے کیا کہا؟

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی، ان کی موت کی خبر جب ان کی سابقہ منگیتر تک پہنچی تو وہ صدمے سے دوچار ہوگئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر رد عمل لینے کیلئے ان کی سابقہ منگیتر انکتا لوکھنڈے کو فون کیا گیا۔  جب انکتا کو یہ بتایا گیا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کرلی ہے تو آگے سے اداکارہ نے "NO" کہا اور فون کاٹ دیا۔

بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ کئی دوسرے لوگوں کی طرح اداکارہ انکتا لوکھنڈے کو بھی اپنے سابق منگیتر اور ساتھی اداکار کی موت کا یقین نہیں آیا۔

دوسری جانب سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا لوکھنڈے کے ساتھ ڈرامہ سیریل " پوتر رشتہ" میں کام کرنے والے اداکار   پراگ تیاگی نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس خبر نے پوتر رشتہ کی پوری ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ " میری انکتا سے بھی بات ہوئی ہے، وہ بھی ہماری طرح اس خبر سے ٹوٹ چکی ہے،جو کچھ ہوا ہے اس پر سب کی زبانیں گنگ ہوگئی ہیں، انکتا  کو اس خبر پر یقین ہی نہیں آرہا تھا۔"

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا لوکھنڈے کے درمیان پوتر رشتہ کے سیٹ پر  دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی اور دونوں لو اِن ریلیشن میں آگئے۔  تقریباً 6 سال تک دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہے تاہم 2016 میں شادی سے کچھ عرصہ پہلےان کا بریک اپ ہوگیا۔

سشانت سنگھ راجپوت نے ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ وہ دسمبر 2016 میں انکتا سے شادی کرلیں گے لیکن بعد میں انہیں فلموں میں کام ملنے لگا جبکہ انکتا کے پاس پوتر رشتہ کے بعد کوئی خاص کام نہیں تھا جس کی وجہ سے دونوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہوئیں اور شادی سے پہلے ہی علیحدگی ہوگئی۔

مزید :

تفریح -