ڈھائی لاکھ روپے اور ایک تولہ سونا لے کر شادی، تیسرے دن دلہن نے کیا کام کردیا؟ جان کر آپ کو فلم "ڈولی کی ڈولی" کی یاد آجائے

ڈھائی لاکھ روپے اور ایک تولہ سونا لے کر شادی، تیسرے دن دلہن نے کیا کام کردیا؟ ...
ڈھائی لاکھ روپے اور ایک تولہ سونا لے کر شادی، تیسرے دن دلہن نے کیا کام کردیا؟ جان کر آپ کو فلم

  

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں ایک لٹیرے گروہ نے بالی ووڈ فلم "ڈولی کی ڈولی" کی کہانی حقیقی زندگی میں سچ کردکھائی۔

رحیم یار خان میں ایک لٹیرے گروہ نے ایک نوجوان کو شادی کے جھانسے میں پھنسایا، شادی کے تیسرے روز دلہن سب کچھ لے کر فرار ہوگئی۔  دلہن والوں نے دولہا والوں سے شادی کی مد میں ڈھائی لاکھ روپے اور ایک تولہ سونا لیا تھا۔

پولیس کی تحقیقات میں پتا چلا کہ نہ صرف دلہن لٹیری تھی بلکہ اس کے ماں باپ اور نکاح خواں بھی جعلی تھے۔ متاثرہ فیملی نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -