مالی سال20-2019کےدوران ریلوے خسارے میں اضافہ ہوا یا کمی؟ایسی خبرآگئی کہ شیخ رشیدکے تمام دعوی دھرے کے دھرے رہ جائیں گے

مالی سال20-2019کےدوران ریلوے خسارے میں اضافہ ہوا یا کمی؟ایسی خبرآگئی کہ شیخ ...
مالی سال20-2019کےدوران ریلوے خسارے میں اضافہ ہوا یا کمی؟ایسی خبرآگئی کہ شیخ رشیدکے تمام دعوی دھرے کے دھرے رہ جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مالی سال 20-2019 کے دوران ریلوے خسارہ میں ریکارڈ اضافہ، مالی سال کے دس ماہ کے اختتام پر ریلوے کو کل 37 ارب 36 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، ریلوے اعدادوشمار کے مطابق مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل اوسط ماہانہ آمدنی 4 ارب 22 کروڑ جبکہ ماہانہ اخراجات 7 ارب 95 کروڑریکارڈ کئے گئے۔

نجی ٹی وی کےمطابق مالی سال20-2019میں یلوے خسارے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔مالی سال کے دس ماہ کے اختتام پر ریلوے کوکل37ارب36کروڑروپےکےخسارےکاسامناکرنا پڑا۔ریلوےاعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال (2019.20) جولائی تا اپریل ریلوے کو کل 42 ارب 20 کروڑ آمدنی ہوئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 10ماہ میں ریلوے اخراجات 79 ارب56 کروڑ ریکارڈ کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -