سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکامعاملہ،شہبازشریف نےحکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکامعاملہ،شہبازشریف نےحکومت سے بڑا ...
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکامعاملہ،شہبازشریف نےحکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم 10فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ سرکاری ملازمین بالخصوص کم سکیل کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ن لیگ کے صدرمیاں شہبا زشر یف نے کہا ہے کہ مہنگائی ہرحد پار کر چکی ہے، صحت کے اخراجات بڑھ چکے ہیں، ایسے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانا نا انصافی نہیں تواور کیا ہے؟معاشی تحریک پیدا کرنے کے اقدامات کہاں ہیں؟ وہ اقدامات دکھائی نہیں دیتے جن سے روزگار پیدا ہو اورلوگوں کی غربت کم ہو سکے، کسانوں کی مدد کے لیے کسی پروگرام کا بجٹ میں ذکرتک نہیں، موجودہ حکومت کسان اور زراعت کے لیے اقدامات میں بھی بری طرح سے ناکام ہوئی ہے۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں ہر سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اور انہیں ہاؤسنگ الاونسز کے علاوہ دیگر مراعات فراہم کیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -