وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے اہم ترین چیز واپس لے لی

وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے اہم ترین چیز واپس لے لی
وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے اہم ترین چیز واپس لے لی

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کو سندھ حکومت سے واپس لے لیا گیا۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے سندھ حکومت سے کراچی کے 3 بڑے ہسپتال واپس لینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ سے واپس وفاقی کنٹرول میں لیے گئے ہسپتالوں میں  جناح ہسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ شامل ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے سندھ حکومت سے واپس لیے گئے تینوں ہسپتالوں کی انتظامیہ کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ تینوں ہسپتالوں کی انتظامیہ کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ نہ تو ہسپتالوں کی مشینری کسی اور جگہ منتقل کرسکیں گے اور نہ ہی نئی بھرتیاں کرسکیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -