خبردار ہوشیار، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونزمیں بلڈنگ پلانز موصول کرنے پر پابندی عائد

خبردار ہوشیار، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونزمیں بلڈنگ پلانز موصول کرنے پر ...
خبردار ہوشیار، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونزمیں بلڈنگ پلانز موصول کرنے پر پابندی عائد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خبردار ہوشیار،لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونزمیں بلڈنگ پلانز موصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کنٹرولڈ ایریاز کیرہائشی، کمرشل اور انڈسٹریل بلڈنگ پلانز ای پورٹل سسٹم پراجیکٹ کے تحت صرف ہیڈ کوارٹر، ارفع ٹاور اور ایل ڈی اے میں جمع کرائے جا سکیں گے۔

مقامی ٹی وی کے مطابق میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ مزمل اشتیاق نے تمام میٹروپولیٹن آفیسرز پلاننگ کو زونزمیں بلڈنگ پلانز جمع کرنے سے روک دیا ہے۔ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ کا نفاز کے باعث بلڈنگ پلانز 25 جون تک صرف ایم سی ایل ہیڈکوارٹر جبکہ بعدازاں ارفع ٹاور اور ایل ڈی اے میں جمع کرائے جا سکیں گے۔ تمام زونل آفیسرز پلاننگ کو ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ کی ٹائم لائن ارسال کردی گئیں جبکہ ٹاؤن ہال میں پندرہ جون سے ای بلڈنگ پورٹل سسٹم لانچ کردیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -