پولیس یونیفارم میں ڈکیتیاں کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار ، خاتون بھی شامل

پولیس یونیفارم میں ڈکیتیاں کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار ، خاتون بھی شامل
پولیس یونیفارم میں ڈکیتیاں کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار ، خاتون بھی شامل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس وردی پہن کر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے تین رکنی گروہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے ملیر میں کارروائی کر کے پولیس یونیفارم میں وارداتیں کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں،پولیس نے ملیر کے زکریا گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین رکنی گروہ کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے جدید اسلحہ، نقد رقم، پولیس کی وردیاں، موبائل فونز اور منشیاب برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان آئس سمیت مختلف اقسام کے نشے کے عادی ہیں، جنہوں نے تفتیش کے دوران یولیس یونیفارم استعمال کر کے ڈکیتیاں کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

پولیس نے دوسری کارروائی سولجر بازار میں کی جہاں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم کو ایک موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ، پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے، جس کے خلاف ماضی میں بھی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہوئے، ملزم چوری شدہ موٹرسائیکل جرائم کی وارداتوں میں استعمال کرتا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -