دفترخارجہ کی غیرملکی معززین کو پاکستانی آم تحفے میں بھیجنے سے متعلق خبروں کی تردید

دفترخارجہ کی غیرملکی معززین کو پاکستانی آم تحفے میں بھیجنے سے متعلق خبروں کی ...
دفترخارجہ کی غیرملکی معززین کو پاکستانی آم تحفے میں بھیجنے سے متعلق خبروں کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفترخارجہ نے غیرملکی معززین کو پاکستانی آم تحفے میں بھیجنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی معززین کوآم بھیجنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کودیکھا ہے اور ان اطلاعات کو حقیقت میں غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیاکے ایک حصے نے غلط اور غیرذمہ دارانہ رپورٹس جاری کیں، صدر ہر سال خیرسگالی کے طور پر منتخب ممالک کو بطور تحفہ آم بھیجتے ہیں، آم کے تحفے ہماری تجارتی سفارتکاری کی کوششوں کوفروغ دیتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آم کی برآمد2018میں 78ملین ڈالر سے بڑھ کر104ملین ڈالرتک پہنچ گئی ہے اور رواں سال آم بھیجنے کاعمل ابھی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے، فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔