دعا ہے کہ حجاب کی عزت کر سکوں اور اسے لے سکوں ، اداکارہ حمیمہ ملک کی خواہش

دعا ہے کہ حجاب کی عزت کر سکوں اور اسے لے سکوں ، اداکارہ حمیمہ ملک کی خواہش
دعا ہے کہ حجاب کی عزت کر سکوں اور اسے لے سکوں ، اداکارہ حمیمہ ملک کی خواہش

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ میں حجاب کی عزت کرسکوں اور اسے لے سکوں۔اے آر وائی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ مجھے ڈاکٹر جاوید بطور مرشد ملے، جس کے بعد میری زندگی میں بڑی تبدیلیاں آئیں،ڈاکٹر جاوید سے ملاقات کے بعد مجھ میں ٹھہراؤ آیا اور روحانی طور پر بہت زیادہ تبدیلیاں رونما ہوئیں۔حمیمہ ملک نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اتنا جذبہ اور اتنی طاقت دے کہ زندگی کے چند فیصلے کرنے کے بعد ایک مقام پر پہنچوں جہاں میں حجاب کی عزت کرسکوں اور حجاب لے سکوں یعنی وہ لائف اسٹائل اپناسکوں۔اداکار فیروز خان اور دعا ملک کے صوفی ازم کی جانب راغب ہونے سے متعلق حمیمہ ملک نے کہا کہ دعا اور فیروز خان کو مرشد ملے جنہوں نے اصلاحی تربیت کی اور اب دونوں اسی راہ پر چل رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -