ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ نے اپنی زندگی میں گزشتہ کچھ عرصے میں بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے مگر اب بحکم اللہ صورتحال بدلنا شروع ہو گئی ہے اور اب تیزی سے بہتری کی جانب جائیں گے آج سے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے تھے اس میں مشکل اور رکاوٹ پیش آ جاتی تھی۔ مگر مشتری کے زائچہ میں آ جانے سے عزت دولت، شہرت ان تمام میں بہتری کا عمل شروع ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خاندانی مسائل بڑھ رہے ہیں آپ کو چند دنوں تک مکمل خاموشی کے ساتھ پیچھے ہٹ جانا چاہئے۔ اسی میں بہتری ہے اگر ایسا نہ کیا تو اپنوں کے ساتھ ناراضگی ہو جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اب وہ حالات نہیں رہے بہت کچھ بدل گیا ہے اور آپ نے بھی خود کو اس کے ساتھ ساتھ بدلنا ہے۔ اور یاد رکھیں کہ اب ماضی کی طرح غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ ہر اس مشکل سے ضرور نکالے گا جس میں کافی دنوں سے گرفتار تھے۔ توکل کی کمی کی وجہ سے کامیابی نہیں مل رہی تھی حسبنا اللہ و نعیم الوکیل پڑھا کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

عارضی پریشانی ہے جو بھی ہے جلد اس سے نجات مل جائے گی مگر ابھی تک آپ نے کوئی مناسب پلاننگ کی ہی نہیں۔ مالی طور پر اب کچھ بڑا شاندار ہونے والا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کافی دنوں کے بعد مالی صورتحال میں کچھ بہتری ملنے کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں اور کچھ قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی اچھی خبر آ سکتی ہے اچھا دن ثابت ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی کے اوپر اعتبار کر رہے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں ان کو دھوکا ملنے کا امکان ہے اور مالی نقصان بھی ہو سکا ہے۔ البتہ الگ اور خاموشی سے رہنا بچت کر سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کو نا معلوم مقام سے ان شاءاللہ فائدہ مل سکتا ہے۔ اس لئے پریشان نہ ہوں مقصد تو زندگی کی ضرورتیں پوری ہونا ہیں وہ میرا اللہ ضرور کرے گا رزق کا وعدہ تو اسی کا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج اچھا دن ہے آپ جس بات کو لے کر پریشن چلے آ رہے تھے اس سے نکلنے کی خبر ملے گی اور آج کچھ رقم بھی ضرورت کے تحت ہاتھ میں آنے کے واضح امکانات بھی ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو کسی بھی قسم بندش وغیرہ کا سامنا نہیں ہے۔ سب آپ کا وہم ہے آپ بس پوری ایمانداری سے چلیں۔ یہ دن اچھے ہیں امید ہے کہ اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کے لئے روز گار کے حوالے سے کوئی بحکم اللہ اچھی خبر ہو سکتی ہے جو لوگ عرصہ دراز سے بے کار تھے۔ اب وہ اگر نیت اور مقصد ٹھیک رکھ کر چلیں گے تو بے حد فائدے میں ہی رہیں گے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -