مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری قتل، وارداتوں میں متعدد بھی لٹ گئے 

 مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری قتل، وارداتوں میں متعدد بھی لٹ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ  گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری قتل جبکہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکووں نے شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا  تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے جیا بگا روڈ موٹرسائیکل پر سوار 3 ڈاکووں نے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے22سالہ عرفان کو قتل کر دیا اور 20ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہری کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان ٹریس کرنے کا حکم دے دیا، ڈیفنس میں شریف کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین ڈاکو12 لاکھ نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان- گارڈن ٹاؤن محمد نفیس کے گھر سے تین ڈاکو 11لاکھ،اقبال ٹاؤن میں نوازش کے گھر سے دو ڈاکو7لاکھ،لیاقت آباد میں دو ڈاکو سلیم کے گھر سے 8لاکھ، چوہنگ کے علاقے میں باسط کے گھر سے ڈاکو7لاکھ، مصطفی آباد سے 4ڈاکو نوید سے 6لاکھ 50ہزار روپے، شیراکوٹ سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر ولید کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ، ساندہ سے ڈاکو مبین کے گھر سے 6لاکھ، گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکو راشد کے گھر سے 8لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے  وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے نوید اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ،اسلام پورہ میں فیاض اور اس کی فیملی سے سے 2لاکھ،نولکھا میں ڈاکوؤں نے اقبال اور فیملی سے سے 1لاکھ 50ہزار، نواں کوٹ میں ڈاکوؤں نے شہباز سے 40ہزار اور موبائل فون لیاچھین لیا، راوی روڈ،گلبرگ، کاہنہ، شمالی چھاؤنی، ہربنس  پورہ غالب مارکیٹ سے گاڑیاں جبکہ باٹا پور، ڈیفنس، فیکٹری ایریا، نشتر کالونی، سمن آباد، اکبری، لاہوری گیٹ، مسلم ٹاؤن اور اچھرہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -