انویسٹی گیشن پولیس‘4 لڑکیوں، لڑکے کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا

انویسٹی گیشن پولیس‘4 لڑکیوں، لڑکے کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)  ایس پی انویسٹی گیشن صدر عیسیٰ خان اور ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ نوید ارشاد کی سربراہی میں ایس ڈی پی اوسبزہ زار اعجاز اور اے ایس پی نارتھ کینٹ بشریٰ ناصر کی زیر نگرانی پولیس کی ٹیمز تشکیل دی گئی تھیں جس پر انچارج انویسٹی گیشن ہنجروال قمرعباس اور انچارج انویسٹی گیشن شمالی چھاوَنی ذوالفقار علی نے اپنی پولیس ٹیمز کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے 14سال کی روبی، 17سال کی معصومہ بتول، 31سال کی رقیہ بی بی کو تلاش کرکے ورثاء سپردکردیااور 28سال کی افشاں اور 13سال کے سفیان کو بھی تلاش کے بعد ورثاء کے سپردکردیاگیا  تفصیلات کے مطابق  یہ تمام افرادمعمولی جھگڑے اورگھریلوناراضگیوں کی وجہ سے بغیر بتائے گھر سے چلے گئے تھے گمشدگان کے ورثاء نے تھانہ جات میں اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔
 شہر یوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان کی طرف سے پولیس ٹیمزکو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -