بھینسوں کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

بھینسوں کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)سبزہ زار میں نالے میں کرنٹ لگنے کے نتیجے میں بھینسوں کی ہلاکت کا معاملہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی  پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ سے ہائی ویلٹیج تار ٹوٹنے کے باعث نالے میں کرنٹ آیا اور نالے میں موجود 66کے قریب بھینسیں اور بچھڑے ہلاک ہو ئے تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے لالہ زار کے قریب 3روز قبل نالے میں کرنٹ آنے کے باعث نالے میں موجود 66کے قریب بھینسیں اور بچھڑوں کی ہلاکت ہوئی تھی زرائع کے مطابق حادثے کے روز نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں نالے کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ویلٹیج تار کو لگنے کے باعث تار ٹوٹ کر نالے میں جا گری جس کے باعث گرمی کے باعث نالے میں گھسنے والے جانور کرنٹ لگنے کے باعث تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئے۔ 

مزید :

علاقائی -