ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 3271 گاڑیوں کے چالان 

 ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 3271 گاڑیوں کے چالان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)بغیر ماسک ڈرائیونگ پر گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے چالان جاری، ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 3271 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 پبلک سروس وہیکلز بھی بند کی گئیں،ایس پی سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق کورونا کی تیسری لہر میں مجموعی طور پر  4 لاکھ 24 ہزار گاڑیوں کے چالان کیے گئے پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 80 مقدمات بھی درج کر وا کر 3653 پبلک سروس وہیکلز بند کروائی گئیں جبکہ 2 لاکھ 88 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ پچاس فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 37 ہزار 669 پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چالان ٹکٹ جاری لیے گئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننے والے کیخلاف چالانوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 
چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، شہریوں کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -