پتلا دبلا ہونا بالکل اچھا نہیں لگتا، اداکارہ نیلم منیر

پتلا دبلا ہونا بالکل اچھا نہیں لگتا، اداکارہ نیلم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیرکا کہنا ہے کہ انہیں پتلا دبلا ہونا بالکل اچھا نہیں لگتا۔ اداکارہ نیلم منیرکا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے جس میں ان کے ہمراہ سینئراداکارہ بشریٰ انصاری،جاوید شیخ سمیت دیگراداکاروں کوبھی دیکھا جاسکتا ہے۔ نیلم پروگرام کے دوران کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے ایک فلم کیلئے اپنا وزن کم کیا لیکن انہیں پتلا ہونا بالکل اچھا نہیں لگا۔انہوں نے بتایا کہ اگرہمارے پشاورمیں ایسی دبلی پتلی لڑکیوں کوکوئی دیکھ لے توکہتا ہے کہ یہ بیمارہے اسے کچھ کھلاؤ پلاؤ۔ دوسری جانب اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اپنے حوالے سے بتایا کہ میں تمام بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ دبلی پتلی تھی۔ نیلم منیر خان نے کہا کہ شوبز میں شہرت اور کامیابی ایک خواب تھا جو پورا ہوچکا ہے پروفیشنل آرٹسٹ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے کام سے بے ایمانی نہیں کرسکتا۔نیلم منیر خان نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے،زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔انہوں نے کہا کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لئے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا۔

مزید :

کلچر -