ایل ڈبلیو ایم سی صفائی سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کوشاں 

ایل ڈبلیو ایم سی صفائی سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کوشاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی) ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور شکایات کے بر وقت ازالے کے لیے کوشاں ہے۔ ادارے کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق 8 جون سے اب تک کل 4576 شکایات موصول ہوئیں، 4186 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی ویسٹ ہنٹرز نے  1999 مقامات کی نشاندہی کی،  1953 کو صاف کیا جا چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی 55 میں سے 42 شکایات کو دور کیا جا چکا ہے۔ہیلپ لائن 1139 پر موصول ہونے والی 1794 شکایات میں سے 1582 کا ازالہ کیا گیا۔مزید خدمت آپ کی دہلیز پر ایپ پر موصول ہونے والی 728 شکایات  میں سے 609 کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ اس سلسلہ میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ صفائی کے متعلق عوامی شکایات ہنگامی بنیادوں پر دور کرنا اولین ترجیح ہے۔شکایات کے فوری ازالے کے لیے سپیشل اسکواڈ شہر کے تمام ٹاؤنز میں متحرک ہے۔
عوامی شکایات کی مدد شہر میں صفائی کے مسائل جلد از جلد حل کیے جا سکتے ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ ہیلپ لائن 1139، سوشل میڈیا یا خدمت ایپ کے ذریعے شکایت درج کروائیں۔